اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سینیٹ کا اجلاس دو دن کے وقفہ سے آج شام چار بجے ہوگا جس کی صدارت قائم مقام چیئرمین سیدال خان کریں گے، اجلاس کا 38 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں مختلف بلز سمیت قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ، قراردادیں اور توجہ دلاؤ نوٹسز شامل ہیں جبکہ وقفہ سوالات بھی ہوگا۔