پاکستان سمیت دنیا بھر میں سندھی ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایا گیا

کراچی (آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکاء نے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کی۔سندھ کے باسیوں کا اس موقع پر کہنا ہے کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرکے اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ محبت اور امن کی سر زمین ہے۔اوباڑو میں سندھ کی شاندار ثقافت کو اجاگر کے لیے نمائش کا اہتمام کیا گیا اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔نمائش میں اجرک، رل، روایتی مٹی کے برتنوں سمیت دستکاری کی خوبصورت رکھی گئی ہے۔