ملاقات میں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی، ذرائع
لاہور ( خصوصی رپورٹ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی۔ ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ نے معاشی اشاریے بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں اور پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور مشاورتی امور پر غور کیا گیا۔