انوسٹی گیشن ونگ کی لیگل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد ہیرا گل بھی شامل ، اہلکاروں سے 2کلو آئس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں سی سی ڈی نے پولیس کے چار اہلکاروں کو منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار اہلکاروں میں انوسٹی گیشن ونگ کی لیگل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد ہیرا گل بھی شامل ہیں، جو مال خانہ کینٹ میں محرر کے طور پر تعینات تھیپولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ہیرا گل ڈی ایس پی لیگل ون کے منظورِ نظر سمجھے جاتے تھے اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں متعدد حساس نشستوں پر بھی تعینات کیا گیا تھاسی سی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے مبینہ طور پر دو کلو آئس بھی برآمد کی گئی ہییہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرفتار اہلکار ماضی میں منشیات فروشی کے الزام میں پکڑے جانے والے پولیس افسران کے گروہوں سے بھی روابط رکھتے ہوں۔گرفتاری کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے واقعے کی باضابطہ انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے، جبکہ سی سی ڈی مزید شواہد اور ممکنہ شریک ملزمان کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہا ہیذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے نے پولیس کے اندرونی احتساب کے نظام پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، تاہم حتمی حقائق انکوائری مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔