لاہور(کرائم رپورٹر)سبزیاںمقررہ نرخوں سے 80روپے کلو تک مہنگی فروخت ہوتی رہیں۔تاہم پیاز کے نرخ میں تیزی برقرار ہے ،ٹماٹر ریٹ لسٹ میں کم لیکن مارکیٹ میں مہنگے داموں بکے ،ساگ ،پالک ، مولی،شلجم ،سبز کے مرچ نرخ مناسب حد تک آ گئے۔پیاز کا سرکاری نرخ 100روپے کلو مقررہوا، مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 140 کلو تک فروخت ہو رہا لیکن پیاز درجہ دوم مکس 120 روپے کلو تک دستیاب ہے ،نیا آلو کا سرکاری نرخ60 روپے کلو اور مارکیٹ میں آلو 70 روپے کلو فروخت ہو رہا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ 60 روپے مارکیٹ میں ٹماٹر 80 سے 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ420 روپیجبکہ مارکیٹ میں لہسن 500 روپے کلو تک ہے، ادرک چائنہ نرخ 280 روپے کلو اور مارکیٹ میں 350 روپے کلو تک ہے،سبز مرچ 120 ،پھول گوبھی ،شلجم ،مولی 40 روپے کلو ہے ،بھنڈی 140 اور شملہ مرچ 180 روپے کلو فروخت ہو رہی ،ساگ اور پالک 50 روپے کلو ہے۔