نیشنل گیمز میں نورین فاطمہ کی 1.53 میٹرز کی چھلانگ، گولڈ میڈل کے حصول کا اعزاز

نیشنل گیمز میں نورین فاطمہ کی 1.53 میٹرز کی چھلانگ، گولڈ میڈل کے حصول کا اعزاز

کراچی:35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر خواتین کی ہائی جمپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

خواتین کی ہائی جمپ میں ایچ ای سی کی امتل نے سلور اور پاکستان آرمی کی عروج نے برانز میڈل حاصل کیا۔پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں آرمی کے محمد اختر نے 14 منٹ 36.41 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ جیتا۔پاکستان واپڈا کے عامر سہیل نے سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے برانز میڈل حاصل کیا۔شاٹ پٹ مینز ایونٹ میں آرمی کے جمشید علی نے گولڈ، نوشیروان نے سلور اور صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل جیتا۔