بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی

بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی

بھارتی فوج کے حالیہ فوجی مشقوں اور تربیتی واقعات نے اس کی ناقص جنگی معیار اور دفاعی صلاحیتوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کی ناکامی:

بھارتی فضائیہ کے طیارے متعدد ناکامیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے ان کی دفاعی صلاحیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
فوجی ٹینکوں کی ناقص کارکردگی:

بھارتی فوجی ٹینک بھی ناکارہ ثابت ہو رہے ہیں، خاص طور پر راجستھان میں معمولی فوجی مشق کے دوران ایک بکتر بند ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا۔
اس حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پہلا واقعہ نہیں:

یہ پہلا حادثہ نہیں، اس سے قبل جون 2024 میں لداخ کے علاقے میں دریا عبور کرنے کے دوران 5 اہلکار بہہ گئے تھے۔اکتوبر 2022 میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔
حفاظتی اور تربیتی خامیاں:

بھارت میں فوجی مشقوں اور تربیت کے دوران حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی واضح ہے۔معمولی نہر عبور نہ کر سکنے والا ٹینک جنگی حالات میں کارگر ثابت ہونے کے قابل نہیں، جو بھارت کی دفاعی تیاریوں پر سوال اٹھاتا ہے۔
سیاسی و عسکری تنقید:

بھارتی فوج کی تربیتی خامیوں اور ناقص کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے، اور خاص طور پر وزیراعظم مودی کی قیادت میں فوج کی تربیت کے معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں اور حادثات بھارتی فوج کی کمزور تربیت اور حفاظتی تدابیر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مجموعی طور پر، یہ واقعات بھارتی فوج کے جنگی معیار، تربیت اور دفاعی صلاحیتوں پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، جو ملک کے دفاعی موقف کو کمزور کر سکتے ہیں