پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو 120 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، 600 بھارتی پروازیں متاثر
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ چھ دنوں میں 120 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، اور بھارتی پروازیں متبادل طویل راستوں پر پرواز کر رہی ہیں، جس سے ایندھن کے اخراجات دوگنا ہو گئے ہیں۔ مزید یہ کہ امریکہ، یورپ، اور برطانیہ جانے والی بھارتی پروازوں کو راستے میں دوبارہ فیولنگ کے لیے لینڈنگ کرنی پڑ رہی ہے جس سے اضافی اخراجات اٹھ رہے ہیں۔فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ایئرلائنز کے عملے کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹس میں تاخیر یا ان سے محرومی کا سامنا ہو رہا ہے۔