بائیڈن دور میں امریکہ آنے والے ہزاروں افغانوں کی ملک بدری کاامکان

 2 لاکھ افغان باشندوں کی ممکنہ ملک بدری ،یہ امریکہ میں بغیر کسی جانچ پڑتال کے داخل ہوئے
واشنگٹن (آئی این پی )بائیڈن دور میں امریکہ آنے والے ہزاروں افغانوں کی ملک بدری کاامکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل گارڈز پر افغان دہشت گرد حملے کے بعد افغانوں کی امریکہ سے بیدخلی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغان ریویوپینل کی رپورٹ جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے سینئرایڈوائزر اسٹورٹ شیلر نے امریکی میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ افغان باشندوں کی ممکنہ بڑے پیمانے پر ملک بدری پر وائٹ ہائوس میں مشاورت جاری ہے، یہ 2 لاکھ افغان امریکہ میں بغیر کسی جانچ پڑتال کے داخل ہوئے۔سینئر مشیر محکمہ دفاع نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے غلط فیصلوں سے امریکہ میں افغان جنگجوداخل ہوئے، بیدخلی کا فیصلہ ہوا تو محکمہ دفاع، خارجہ، ہوم لینڈسیکیورٹی مشترکہ آپریشن کریں گے۔