امریکہ میں فلسطینی حمایت پر بھارتی طالبعلم گرفتار، ملک بدری کا سامنا

واشنگٹن (آئی این پی ) ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن کریک ڈان کے تحت فلسطینی حمایت پر بھارتی طالبِ علم کو ملک بدر کرنے کے لیے امیگریشن افسران نے حراست میں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج ٹائون یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو بدر خان سوری کو  ورجینیا میں ان کے گھر کے باہر سے نقاب پوش ایجنٹوں نے حراست میں لیا۔