زلزلے کا مرکز چمن سے 7 کلو میٹر دور شمال مغرب میں اورگہرائی 14 کلو میٹر تھی: زلزلہ پیما مرکز
کوئٹہ(آئی این پی) چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چمن سے 7 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 14 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔