چک امرو (خصوصی رپورٹ)سول ڈیفنس آفس نارووال کی کارروائی،بم کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئیڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس نارووال محمدطیب خان کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ کی سربراہی میں سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈنے فوری طور پر جائے وقوعہ واقع زرعی اراضی موضع بڑی منہاساں، تھانہ لسر کلاں تحصیل ظفروال پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔اس دوران 15کلو وزنی بھارتی ساختہ آرٹلری شیل بر آمد کرکے بحفاظت اپنی تحویل میں لیلیا۔