پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے الزام میں مقدمہ درج

اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کے خلاف مبینہ نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقریر کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔مقدمے کے متن کے مطابق مبینہ نفرت اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس پر نشر کی گئی۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جنید اکبر نے حکومتی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی، جبکہ اس بیان کے ذریعے اموات کا خدشہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی