جب تک بشری بی بی ساتھ ہیں، عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی ملے گی
عمران خان کو کبھی دہی کھلا دیتی ہیں کبھی کچھ‘یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشری بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بشری بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کو بچانا ہے تو بشری بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب تک بشری بی بی ساتھ ہیں، عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشری بی بی کبھی عمران خان کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں