اسلا م آباد(آئی این پی )ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے،درخواست میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں صارفین سے 23 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق درخواست پر 12 اگست کوسماعت ہوگی،جس میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا،فیصلہ ہونے کی صورت میں صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔