اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی مرکزی اپیل پر10مارچ کوسماعت ہوگی عدالت نے پہلے ہی یہ آرڈر جاری کر رکھے ہیں جبکہ علاج کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیاتھا۔عدالت نے عمران خان کے علاج کی متفرق درخواست کو نمبر لگانے کی ہدایت کی تھی۔سلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نجی اسپتال میں علاج کی متفرق درخواست پر جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو سماعت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا پیش ہوں گے۔عدالت نے سابقہ سماعت پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا تھا اور کہاتھاکہ مرکزی اپیل آئندہ ہفتے مقررکررہے ہیں،تیاری کے ساتھ آیئے گا، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس 10مارچ کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی تھی۔