اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت 28اکتوبرکوکرے گی عدالت پہلے ہی وفاقی پولیس میں انسپکٹرز کی بھرتیوں کے عمل کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر چکی ہے ۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی ، چیف کمشنر، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ، پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیاتھا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ایاز شوکت 39 سب انسپکٹرزکی درخواست پر سماعت کریں گے انھوں نے اس ضمن میں حکمنامہ بھی جاری کیاتھا۔درخواستگزاروں نے وزارتِ داخلہ کا 29 اپریل کا نوٹیفکیشن اورپبلک سروس کمیشن کا 11 اگست کا اشتہار چیلنج کررکھا ہے