مزار قائد 3 سال بعد عوام کے لئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی

 مزارِ قائد قومی ورثہ  ،تمام صوبوں کو اس کی دیکھ بھال میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے، کمیٹی مزارِ قائد کیلئے  خصوصی گرانٹ کی سفارش کرے گی،سینیٹر وقار مہدی 
اسلام آباد(آئی این پی )تین سال قبل سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شہریوں کیلئے  بندکئے  گئے مزار قائد کو دوبارہ عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔  سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے  قومی ورثہ و ثقافت   کا اجلاس چیئرمین سید وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مزارِ قائد اور اس کے اطراف کے علاقوں سے متعلق انتظامی، ترقیاتی، صفائی، سکیورٹی اور مالی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ مزارِ قائد نہ کمرشل ہے اور نہ ہی رہائشی، اس کے باوجود بجلی کا بل غیر معمولی طور پر زیادہ آ رہا ہے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مزارِ قائد تین سال تک عام شہریوں کے لئے بند رہا، کراچی کمشنر اور دیگر حکام سے مشاورت کے بعد اسے سکیورٹی پروٹوکول کے تحت دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مزارِ قائد کے اطراف کا علاقہ اور حفاظتی باڑ خستہ حالی کا شکار ہے، جبکہ گرائونڈ سیاسی جلسوں کیلئے  استعمال ہوتا ہے اور اس کی فیس بہت زیادہ ہے