لاہور (آئی این پی )پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے پانچویں سپیل کے آج سے شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ مختلف اضلاع کومتاثر کریگا،جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ،ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے