آزادکشمیر الیکشن سٹرکٹ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات موخر

10اگست کو باغ اور ضلع حویلی کے صرف چار حلقوں میں انتخابات ہوں گے
 7 حلقوں میں پولنگ کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا . الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر
مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخاباتمیں تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ہونے والی پولنگ موخر کرنے کا اعلان کر دیا ترجمان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 10 اگست کو پونچھ کے صرف 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی، باقی7 حلقوں میں پولنگ کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا. الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان سے متعلق تحفظات، بعض سیاسی شخصیات اور امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں، اور متعلقہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کیا گیا ہے. ترجمان نے واضح کیا کہ ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی، تاہم ضلع باغ کے 3 انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ منعقد کی جائے گی بیان کے مطابق موخر کیے گئے حلقوں کیلئے نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان بعد ازاں حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا. الیکشن کمیشن نے کہاکہ تیسرے مرحلے میں باغ اور ضلع حویلی میں انتخابات ہوں گے۔