برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے اور حملوں میں تیزی لانے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ نہ صرف غلط ہے بلکہ خطے میں امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔سر کیئر اسٹارمر نے زور دیا کہ اسرائیل اپنے اس فیصلے پر فوری نظرثانی کرے کیونکہ یہ اقدام تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی میں کسی بھی طور مددگار نہیں ہو سکتا۔ ان کے بقول، اس پالیسی سے غزہ میں مزید خونریزی اور انسانی جانوں کا ضیاع ہوگا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل، سیاسی مذاکرات اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو اور انسانی بحران مزید نہ بڑھے۔