ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے پانچ اگست احتجاج کے معاملے پر محمود خان اچکزئی پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے، ان کا مؤقف ہے کہ قیادت نے طے شدہ حکمت عملی پر عمل نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق ناراضگی کے باعث محمود خان اچکزئی اپوزیشن لابی میں بھی نہیں گئے اور نہ ہی پی ٹی آئی کی کسی مشاورت میں شریک ہوئے۔ طے ہوا تھا کہ محمود خان اچکزئی کے پیچھے تمام اراکین ایک ایک کر کے جائیں گے، تاہم یہ منصوبہ عملی شکل نہ لے سکا۔اطلاعات کے مطابق بانی تحریک انصاف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل صرف سات ایم این ایز اور عہدیدار پہنچے، جبکہ 35 ایم این ایز پارلیمنٹ میں ہی بیٹھے رہے اور محصور ہونے کا تاثر دیتے رہے۔محمود خان اچکزئی کے ساتھ صرف شاندانہ گلزار گئیں۔ لطیف کھوسہ پارلیمنٹ سے ساتھ نکلے مگر راستے میں کہیں گم ہو گئے، جبکہ سات بجے کے بعد عامر ڈوگر اور تین ایم این ایز پہنچے۔