منشیات فروش گرفتار، تعلیمی اداروں کے باہر سپلائی کا انکشاف

 ہربنس پورہ میں یونس اور اشتیاق ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد، نوجوانوں کو نشے پر لگاتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دورانِ چیکنگ دو منشیات فروش یونس اور اشتیاق کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان یونس اور اشتیاق سے ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور طلباء￿  کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔