این اے 129: حماد اظہر سمیت 27 امیدوار

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی، حماد اظہر سمیت 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔فہرست کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پیپلز پارٹی کے کارکن حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 8 اگست سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا،این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوگا،این اے 129 لاہور کی سیٹ میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔