اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں رواں ماہ 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست (بروز جمعرات)کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین ؑ (جمعہ 15 اگست)کو منایا جائے گا،چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی، گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل تھی،مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں۔