یوم پر3 چھٹیوں کا امکان

 لاہور(آئی این پی )عوام کیلئے خوشی کی خبر، ایک بار پھر لگاتار 3 چھٹیاں منانے کا موقع مل رہا ہے۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں عوام 14 اگست کو پاک وطن کا جشن آزادی جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ اس بار یہ جشن آزادی اپنے ساتھ مزید دو چھٹیاں بھی لا رہا ہے۔کلینڈر ایئر کے مطابق رواں برس 14 اگست جمعے کے ہو گی اور پوری قوم جشن آزادی منائے گی جب کہ اگلے دو روز ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوگی اس طرح چھٹیوں کا جشن تین روزہ ہو جائے گا۔