ویب ڈیسک: میکسیکو کی معروف شیف اور ٹک ٹاک انفلوئنسر یانن کامپوس کار ہولناک حادثے کے بعد دو روز تک زندہ و مردہ کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، 38 سالہ یانن کی تیز رفتار لگژری سیاہ گاڑی میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ اس کی لگژری گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج رہیں اور بالآخر آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔یاد رہے کہ یانن کامپوس نے 2018 میں ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ کے مقابلے میں حصہ لیا اور زبردست کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر قدم رکھا اور ٹک ٹاک پر لائف اسٹائل اور ریسیپی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں، جس سے ان کے لاکھوں فالوورز بن گئے۔یہ خبر میڈیا اور ان کے مداحوں کے لیے ایک افسوسناک خبر ہے، اور دعا کی جا رہی ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمایا جائے۔