عمران خان مقبول ترین لیڈر ہونے کے باوجود جیل میں ہیں، ناکامی کی وجہ بدنیتی پر مبنی غلط فیصلے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے 14 اگست کو بھی احتجاج ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کا پیغام دینے سے تحریکیں کامیاب نہیں ہوں گی، جب تک عمران خان کے پیغام پر عملی طور پر لوگوں میں جوش و جذبہ نہیں پیدا کرتے کہ ان کا نکلنا ملک کیلئے ضرورری ہے، جب تک لوگ ذہنی طور پر رضامند نہیں ہوں گے تب تک لوگ اتفاق تو کرسکتے ہیں کہ احتجاج ہونے چاہیئے لیکن لوگ نکلیں گے نہیں، اس لیے 14 اگست کو مجھے کوئی احتجاج ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، عمران خان مقبول ترین لیڈر ہونے کے باوجود جیل میں ہیں اور اس ناکامی کی وجہ بدنیتی پر مبنی غلط فیصلے ہیں۔