سلمان اکرم راجہ اور مشال ایک ہی پتے کے دو رخ ہیں ‘یہ کسی کا کسی کو ٹارگٹ کرتے ہیں
چند لوگوں نے عمران خان اور پارٹی کو فیل کردیا‘ گڈی اڑانے کے لئے لاہور میں موجود ہوں گا
اسلا م آباد (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے 8 فروری کو مجھے کوئی احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا جو ایک مزید ناکامی ہے، ہار کسی اور کے پاس پڑا ہے ، سزا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوگئی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خاندان کی ایک خاتون نے ہار ہتھیایا ہے، مشال یوسفزئی نے کنفرم کیا تھا کہ ہار بشری بی بی سے کوئی لے گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، مشال یوسفزئی کو کیوں ٹارگٹ کروں گا، کیا انہیں ادراک نہیں کہ میں وکیل ہوں اور میرا کام مدعی کی عزت کا دفاع کرنا ہے‘ سلمان اکرم راجہ اور مشال ایک ہی پتے کے دو رخ ہیں یہ کسی کا کسی کو ٹارگٹ کرتے ہیںانہوں نے کہا جن لوگوں نے حصار میں لے رکھا ہے انہوں نے عمران خان اور پارٹی کو فیل کردیا ہے۔