رہائی کیلئے سفارتی سطح پر پس پردہ پیش رفت جاری تھی اس دوران پی ٹی آئی نے اسمبلی میں احتجاج کردیا
بعض ارکان کی جانب سے امریکہ اور ٹرمپ کیخلاف احتجاج کیا گیا جس کے باعث معاملہ آگے نہ بڑھ سکا
اسلام آباد(آئی این پی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو رہا کروانا چاہتے تھے۔رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ امریکی صدر نے عمران خان کی رہائی کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر پس پردہ پیشرفت جاری تھی تاہم اسی دوران قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعض اراکین کی جانب سے امریکا اور صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کے باعث یہ معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ معلومات انہیں انتہائی باوثوق ذرائع سے موصول ہوئی ہیں