لاہور (آئی این پی )جنوبی افریقہ سے 12 زرافوں کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی، زرافوں کو ڈائریکٹ لانے کیلئے ائیر لائن سے بات چیت جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر زو مدثر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر زرافوں کو 15 دن سے ایک ماہ تک قرنطینہ میں رکھ کر جائزہ لیا جائے گا، 12 زرافوں میں سے 9 سفاری زو اور 3 کو چڑیا گھر لاہور منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے