بند کرنے کا مقصد ضروری تعمیراتی کام، سالانہ مرمت اور دیکھ بھال مکمل کرنا ہے: ترجمان وائلڈ لائف
لاہور (آئی این پی ) پنجاب وائلڈلائف حکام نے لاہور سفاری زو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفاری زو کو 11 مارچ سے 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ضروری تعمیراتی کام، سالانہ مرمت اور دیکھ بھال مکمل کی جا سکے۔ ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق سفاری زو کی بہتری کے لیے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ زو کو عید سے قبل دوبارہ عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمت اور تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ زو میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔