امریکہ نے پاکستان کے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے :وزرات تجارت

اسلام آباد(آئی این پی  ) و  زارت  تجارت نے   انکشاف کیا ہے  امریکہ نے پاکستان کے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ  آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔و  زارت  تجارت نے قومی اسمبلی کو جمع کروائی گئی ایک تحریری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تانبے کے قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے اور دنیا میں تانبے کے ذخائر کے حوالے سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے