اسلام آباد (آئی این پی)پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا چھٹا دور رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ ژی مشترکہ صدارت کریں گے۔رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شرکت کیلئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی قیادت میں وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے ، مذاکرات کے دوران، فریقین دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے، مذاکرات میں اسٹریٹجک، اقتصادی،سیاسی، دفاعی اور سلامتی سے متعلقہ معاملات زیر غور آئیں گے