کانپور(مانیٹرنگ ْیسک)بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیدی، آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے، انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا، پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے،بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کئے ہیں، بھارت کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا دہشت گردانہ حملوں کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی۔نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا اور کہا پاکستان کا سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کا کھیل چلنے والا نہیں ہے۔ دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔ بھارت اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔