چیلنج کرتی ہوں کہ ماورا حسین کی طرح کوئی نہیں رو سکتا: اداکارہ عروہ حسین

 چیلنج کرتی ہوں کہ ماورا حسین کی طرح کوئی نہیں رو سکتا: اداکارہ عروہ حسین

اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن اور اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈراموں میں رونے کے مناظر میں ماورا کا انداز سب سے منفرد ہے اور کوئی بھی ان کی طرح نہیں رو سکتا۔

ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے عروہ حسین نے بتایا کہ وہ خود بھی ماورا حسین کی اداکاری سے متاثر ہوتی ہیں، خاص طور پر جذباتی مناظر میں ان کی پرفارمنس بہت قدرتی لگتی ہے۔ میزبان ندا یاسر نے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں روتے ہوئے ماورا حسین جتنی خوبصورت کوئی نہیں لگتی، جس پر عروہ حسین نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو چیلنج کرتی ہیں کہ ماورا حسین کی طرح کوئی نہیں رو سکتا۔عروہ حسین نے مزید کہا کہ لوگ چاہیں تو ماورا کے رونے کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنا سکتے ہیں کیونکہ وہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ مداح اس انداز کو کس طرح دہراتے ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب ابتدا میں لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ روتے ہوئے اچھی لگتی ہیں تو وہ اس بات پر حیران اور پریشان ہو جاتی تھیں۔واضح رہے کہ عروہ حسین اور ماورا حسین پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور بہنیں ہیں جو ڈراموں، فلموں اور ماڈلنگ کے ذریعے اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ عروہ حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا تھا اور بعد ازاں متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی، جبکہ ماورا حسین بھی کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔