پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
عروہ حسین نے حال ہی میں اداکار احسن خان کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ویسٹرن اسٹائل کا لباس پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔اداکارہ نے سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ سیاہ باڈی کون آؤٹ فٹ اور ٹائی کا انتخاب کیا، جسے مداحوں نے جدید اور منفرد انداز قرار دیا۔ ان کا یہ لُک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔عروہ حسین نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اداکارہ کی خوبصورتی، اعتماد اور فیشن سینس کی تعریف کی، جبکہ بعض صارفین نے ان کے اس جدید انداز کا موازنہ ان کے حالیہ ڈرامہ کردار سے بھی کیا۔واضح رہے کہ عروہ حسین نے طویل وقفے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے اور ان دنوں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "آپ کی عزت" میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔