متحدہ عرب امارات کی اسٹاک مارکیٹس ایران–امریکا جنگ کے دوران 120 بلین ڈالر سے متاثر

متحدہ عرب امارات کی اسٹاک مارکیٹس ایران–امریکا جنگ کے دوران 120 بلین ڈالر سے متاثر

متحدہ عرب امارات اسٹاک مارکیٹس کو ایران–امریکا–اسرائیل جنگ میں 120 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 28 فروری سے شروع ہونے والی ایران کے خلاف کشیدگی اور جنگ کے اثرات کے دوران متحدہ عرب امارات کی اسٹاک مارکیٹس تقریباً 120 بلین ڈالرز سے محروم ہو چکی ہیں۔دبئی اور ابوظبی کی مارکیٹس سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔دبئی انڈیکس میں تقریباً 16 فیصد جبکہ ابوظبی انڈیکس میں تقریباً 9 فیصد کمی دیکھی گئی۔ دبئی فنانشل مارکیٹ (DFM) جنرل انڈیکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 45 بلین ڈالرز کی کمی ہوئی، جبکہ ابوظبی سیکیورٹیز ایکسچینج (ADX) جنرل انڈیکس میں تقریباً 75 بلین ڈالرز کم ہوئے۔رپورٹس کے مطابق، خلیج کی دیگر مارکیٹس بھی غیر مستحکم ہیں، قطر کا زرِ مبادلہ تقریباً 4 فیصد، بحرین کا تقریباً 7 فیصد کم ہوا، جبکہ سعودی عرب اور عمان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 وال اسٹریٹ کے ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں بھی جنگ کے دوران تقریباً 7 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2024ء میں اپنی اسٹاک کی کل مالیت 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر لی ہے، اور دبئی حکام نے 2033ء تک اسے عالمی چار بڑے مالیاتی مراکز میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔