متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن، اماراتی سفیر کا خصوصی پیغام

متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن، اماراتی سفیر کا خصوصی پیغام

متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے۔

 اس موقع پر پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے خصوصی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو امارات کی عید الاتحاد کی مبارکباد دی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن امارات کے اتحاد، بصیرت اور کامیابیوں کا جشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن نہ صرف اماراتی قوم کے عظمت کا دن ہے بلکہ اتحاد کی دائمی روح کی علامت بھی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن اس کی ترقی اور کامیابیوں کی جانب ایک اور قدم ہے اور یہ تمام شہریوں کے لیے خوشی اور فخر کا موقع ہے۔