61ویں نیشنل چیمپئن شپ میں پشاور میں پاکستان پولیس اسپورٹس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، پاکستان پولیس کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں پاکستان ریلویز کی ٹیم کو 3-2 سے شکست دی، جس کے بعد ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔کارکردگی پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے خواتین کھلاڑیوں کو شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف اسپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹیم کی یہ کامیابی نہ صرف خواتین کھلاڑیوں کی محنت اور مہارت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ پاکستان پولیس اسپورٹس کی تربیتی اور سپورٹس پروگرامز کی کامیابی کا بھی مظہر ہے۔