خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، بشمول باجوڑ اور چترال، میں مسلسل شدید بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں، پل اور مکانات متاثر ہوئے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے جوان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ طبی امداد فراہم کی۔ایف سی اہلکاروں نے متاثرہ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بنیادی ضروریات بھی فراہم کیں، جس پر مقامی آبادی نے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے جذبہ خدمت اور بروقت اقدامات کو سراہا۔