ہائیکورٹ میں دو گروپوں کی لڑائی

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا،گزشتہ روز احاطہ عدالت میں کیس کی سماعت پر آئے دو گروپس میں لڑ پڑے ، فریقین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا ا?زادانہ استعمال کیا ، سکیورٹی سٹاف نے فریقین کو حراست میں لے لیا،ملزمان پر شیخوپورہ میں اقدام قتل کا مقدمہ تھا،سماعت سے قبل ہی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا۔