آف دی گرڈ گیس پر نئی لیوی نافذ، لاگت بڑھنے کا خدشہ

کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے 1406 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، جنوری سے اطلاق
توانائی لاگت بڑھنے سے بر آمدی مسابقت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، صنعتکار
کراچی(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے آف دی گرڈ گیس کے استعمال پر لیوی کی نئی شرح مقرر کر دی جسکے تحت صنعتی شعبے سے اب 1406 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹس یعنی ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جائے گا۔ وزارت توانائی کی جانب سیجاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام لیوی ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا اور اس شرح کا اطلاق جنوری 2026 کے مہینے کیلئے ہوگا۔صنعتی ماہرین کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس پرگیس لیوی کے نفاذ سے صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کا امکان ہیجس کے اثرات بر آمدی مسابقت اور مقامی مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ توانائی لاگت میں اضافے سے کاروباری سرگرمیوں پر دبا ئوبڑھے گا، خصوصاً ان شعبوں پر جو بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کیپٹو پاور کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق حکومت کا مقصد گیس کے استعمال کو منظم کرنا اور توانائی کے متبادل ذرائع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاہم صنعتی شعبہ اس اقدام کے باعث لاگت میں اضافے کے خدشات کا اظہار کر رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ توانائی پالیسی میں تسلسل اور مسابقتی نرخوں کا تعین صنعتی ترقی اور بر آمدات کے فروغ کے لیے اہم ہوگا۔