پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق اور سفیان مقیم، عثمان میر اور محمد نواز کو انگلینڈ کی معروف ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ Vitality Blast میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔اسی طرح ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے اجازت دی گئی ہے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی لیگز میں شرکت کی اجازت دینے کا مقصد ان کے تجربے میں اضافہ اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔