پاکستان کے کتنے کرکٹرز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے؟

پاکستان کے کتنے کرکٹرز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے؟

پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ زیادہ تر کرکٹرز کو فرنچائزز نے نیلامی کے دوران منتخب کیا ہے، جبکہ کچھ سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز اور جہانداد خان راج شاہی واریئرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

احسان اللّٰہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیموں کا حصہ ہیں۔

اسی طرح، صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ یہ مقابلہ 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
یہ موقع پاکستان کے کرکٹرز کے بین الاقوامی میدان میں قدم جمانے کا بہتر موقع ہے اور ان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی۔