امریکی حکومت نے شہریوں کے لیے سفر کی نئی ہدایات جاری کر دیں

امریکی حکومت نے شہریوں کے لیے سفر کی نئی ہدایات جاری کر دیں

امریکی حکومت نے سعودی عرب میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو سفر سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

 ان میں سعودی عرب کے سفر پر نظرِ ثانی کرنے اور رواں سال حج میں شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت شامل ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور وقفے وقفے سے سفری رکاوٹوں کے پیشِ نظر سعودی عرب کا غیر ضروری سفر مؤخر کیا جائے۔اعلامیے کے مطابق 18 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے سخت ضوابط نافذ کیے جائیں گے، اور صرف وہ افراد مکہ میں داخل ہو سکیں گے جو:

حج پرمٹ رکھتے ہوں،
مکہ کی رہائشی شناختی دستاویز پیش کریں، یا
مکہ میں کام کرنے کا درست اجازت نامہ پیش کریں۔
دیگر ویزا رکھنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل سے قبل مکہ چھوڑ دیں۔ یہ پابندیاں ابتدائی سے وسط جون تک برقرار رہیں گی، جو حج کے ایام تک نافذ العمل رہیں گی۔

مزید برآں، ریاض میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں نے معمول کی قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں، جبکہ شہریوں کے لیے محدود ہنگامی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورت حال سے باخبر رہیں اور سفری منصوبوں میں احتیاط برتیں۔ مزید تفصیلات امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔