لاہور (کرائم رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج عبد القدوس نے2 غیرملکی خواتین کے مبینہ اغوا وزیادتی کے معاملے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس فریاد کو10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور ایس ایچ او فریاد علی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔