کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہیکہ ان کے ملک کو ایک ماہ قبل اسرائیل سے امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام ملا ہے، جب کہ آئندہ مہینوں میں مزید دو نظام موصول ہونے کی توقع ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف روزانہ روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کو روکنے کے لئے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت بڑھانے کی کوششوں میں ہے، خاص طور پر سردیوں سے قبل جب روسی حملے اکثر توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں۔ولادیمیر زیلنسکی نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسرائیلی (پیٹریاٹ ) نظام یوکرین میں کام کر رہا ہے، یہ ایک ماہ سے فعال ہے، ہمیں خزاں میں دو مزید پیٹریاٹ نظام ملیں گے۔یہ بیان ان کی نیویارک سے واپسی کے بعد سامنے آیا جہاں انہوں نے اقوام متحدہ سے خطاب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلی امریکی حکام سے