اسلام آباد(آئی این پی )جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منگل کو بھی ویڈیو لنک پر حاضری نہیں ہو سکی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس میں آج بھی عدالت اور جیل میں ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہونے کی وجہ سے مسائل برقرار رہے۔سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار کے ذریعے حاضری لگائی گئی جب کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے والے دیگر تمام ملزمان کو حاضری مکمل کرنے کے بعد عدالت سے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی