راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں تحریک انصاف کے مجوزہ جلسہ عام کیلئے اجازت سے متعلق پٹیشن نمٹاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کی جانب سے دی گئی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ عدالت میں یہ پٹیشن تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری عاقل خان نے دائر کی تھی